خورشید شاہ64 سال کے ہوگئے،چیمبر میں کیک کاٹا

بدھ 20 اپریل 2016 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپنی زندگی کے 64 بہاریں دیکھ لیں ۔ اپنے چیمبر میں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اپنی سالگرہ منائی وہ 64 برس کے ہو گئے ۔ خورشید شاہ کی سالگرہ کی تقریب اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں منعقد کی گئی،اس موقع پر سٹاف نے سالگرہ کا کیک لا کر انہیں سرپرائز دیا خورشید شاہ نے کیک کاٹا اور سب سے پہلے اپنے ماتحت عملے کو کیک کھلایا ،سٹاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو پھول اور تحائف بھی پیش کئے گئے