ترنول میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن 25 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 20 اپریل 2016 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ مشتبہ گرفتار افراد میں چھ افغان باشندے بھی شامل ہیں مشترکہ آپریشن کے دوران 400 گھروں کی بھی تلاشی لیگئی مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا مشتبہ زیر حراست افراد میں سے چھ کا تعلق افغانستان سے تھا سرچ آپریشن میں سرائے خربوزہ ، ڈھوک عباسی ، ڈھوک پراچہ سمیت مدینہ ٹاؤن کے 400 گھروں کی بھی تلاشی لی گئی ۔ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا سیکورٹی اہلکاروں نے مشتبہ زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :