ام الکوائین میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے 75میگا واٹ ایمپئرز کے نئے پاورپلانٹ کا افتتاخ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 14:54

ام الکوائین میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے 75میگا واٹ ..

ام الکوائین(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست ام الکوائین میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے 75میگا واٹ ایمپئرز کے ایک نئے پاورپلانٹ کا افتتاخ کردیا گیا ہے-حمیراکے علاقے میں قائم کیا جانے والا75میگا واٹ کا یہ سب پاور سٹیشن 3ٹرانسمیشن فیڈرز اور 11کے وی اے کے 33سوئچ پر مشتمل ہے-حکام کے مطابق نیا پاورسٹیشن کمرشل اور رہائشی صارفین کو بجلی کی سہولیات مہیا کرئے گا اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظررکھا گیا ہے‘منصوبے پر33اعشاریہ9ملین درہم لاگت آئی ہے نئے سب پاورسٹیشن کے قیام سے حمیرا کے پرانے پاورسٹیشن پر لوڈ کم ہوگا اور شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی جاسکے گی-امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران بجلی کی ڈیمانڈمیں اضافہ ہوا ہے 2008میں ہم1650میگاواٹ بجلی پیدا کرتے تھے جوکہ آج 2600میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے -انہوں نے کہا کہ 1000میگا واٹ کی اضافی پیدوار ہمیں تمام شہریوں‘انڈسٹری اور کمرشل زونزکو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہورہی ہے-

متعلقہ عنوان :