خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں افغانیوں کی غیر قانونی آمد ورفت روکنے کا فیصلہ کر لیا ‘ عملدر آمد یکم جون سے شروع ہوگا

بدھ 20 اپریل 2016 14:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں افغانیوں کی غیر قانونی آمد ورفت روکنے کا فیصلہ کر لیا جس پر عملدرآمد یکم جون سے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے افغانیوں کی غیر قانونی آمدورفت روکنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی قیادت میں وفد بہت جلد کابل کا دورہ بھی کرے گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ایپکس کمیٹی میں افغانیوں کی نقل و حمل روکنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ پاکستان اس معاملے پر کابل کو اعتماد میں لے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصلے پر عملدرآمد یکم جون سے طورخم بارڈر سے شروع ہو گا ۔ فیصلے پر عملدرآمد سے افغانستان کے راستے کوئی بھی فرف بغیر دستاویزات کے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :