چائنہ کٹنگ کیس ‘ نیب عدالت نے سات ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

بدھ 20 اپریل 2016 14:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء ) نیب عدالت کراچی نے چائنہ کٹنگ کیس کے مفرورملزم ایم احسن اور چنوں ماموں سمیت 7 ملزموں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔ گزشتہ روز نیب عدالت کراچی میں گلستان جوہر میں 20 سے زائد پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے مفرور ملزم ایم احسن اور چنوں ماموں سمیت 7 ملزموں کی ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

مفرور ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی فیاض احمد علوی ، عبدالواسع خان ، مختار حسین ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ناصر اور آصف لانیا شامل ہیں ۔ مقدمے میں ملوث سابق سیکرٹری ممتاز الحق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے احسان الحق سمیت 9 افسران ضمانت پر ہیں ۔ جبکہ ڈائریکٹر کے ڈی اے عبدالقوی خان ، فیصل مسرور ، انجم جمیل سمیت چار ملزمان گرفتار ہیں ۔ ملزمان نے گلستان جوہر میں 20 سے زائد پلاٹس کی چائنہ کٹنگ کی تھی جس سے ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا

متعلقہ عنوان :