حج درخواستیں جمع کرانے والوں کو بلڈ گروپ کا خانہ انتہائی احتیاط سے پر کرنے کی ہدایت

بدھ 20 اپریل 2016 14:21

حج درخواستیں جمع کرانے والوں کو بلڈ گروپ کا خانہ انتہائی احتیاط سے ..

فیصل آباد۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء ) ڈائریکٹوریٹ حج نے حج درخواستیں جمع کرانے والوں کو بلڈ گروپ کا خانہ انتہائی احتیاط سے پر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام عازمین درخواست فارم پر کرنے سے پہلے کسی مستند میڈیکل لیبارٹری سے اپنے خون کے نمونے کا تجزیہ کرواتے ہوئے درست بلڈ گروپ معلوم کریں تاکہ بوقت ضرورت اس سے استفادہ کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ حج کے ذرائع نے کہاکہ بوڑھے اور جسمانی طور پر کمزور درخواست دہندگان اپنے گروپ میں شامل افراد میں سے کسی ایک کو اپنا مدد گار یا معاون بنائیں تاہم جسمانی طور پر کمزور یامعذور افراد کیلئے اپنے معاون کے ہمراہ ایک ہی گروپ میں جانا اور اکٹھے سفر کرنا بھی لازمی ہے ،لہٰذا معذور افراد اپنے حج درخواست فارم کے متعلقہ کالم میں معاون کا درخواست نمبر بھی ضرور درج کریں۔

متعلقہ عنوان :