کشمیر کونسل کے ٹکٹ پر صرف میریونس کا حق ہے ، ان کی پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،نورالحسن شاہ

بدھ 20 اپریل 2016 14:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) سابق رابطہ سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی سندھ سائیں نورالحسن شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کے ٹکٹ پر صرف میریونس کا حق ہے وہ جیالے اور پارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں ان کی پارٹی کے لیے بے شمار قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔نوٹوں کی چمک دیکھ کر منہ پھیرنے والے پیپلزپارٹی کو جوڑنے کے لیے نہیں بلکہ توڑنے کی پالیسی پر گامزن ہیں سردار جاوید ایوب اور میریونس نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے وقت شدید احتجاج کیا۔

جس پر حوالات بھی گئے 35سالوں سے پیپلزپارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ ایک کوٹلہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیر کونسل میں بعض سوداگرایڈجسٹمنٹ کے لیے پارٹی سے تعلق نہ رکھتے ہوئے بھی ٹکٹ دینے کا لیے لولی پاپ کی وجہ سے کروڑوں روپے کھاگئے جبکہ جن کا حق اور عوام مطالبہ ہے ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

حلقہ ایک کوٹلہ کی عوام جنہو ں نے ہر دور میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکر جتایا جبکہ اب کشمیر کونسل کے ٹکٹ کے لیے میریونس کا انتخاب کیا۔ا نہو ں ے نے کہا کہ میریونس حلقہ ایک کوٹلہ میں وزیر جنگلات سے مل کر علاقے میں پسماندگی دورکرسکتے ہیں جس کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ، محترمہ فریال تالپور، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے کشمیر کونسل کا ٹکٹ میریونس کو دیں بلکہ ممبر قانون ساز اسمبلی ووٹ دیکر ان کو جیتائیں بھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی نے ٹکٹ کشمیر کونسل کا میر یونس کو دیا تو عام انتخاب میں مظفرآباد کے اندر پیپلزپارٹی کو فتح ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ سردار جاوید ایوب وزیر جنگلات اور میریونس پیپلزپارٹی کا سرمایہ ہیں ان کی پہچان پی پی ہے۔