مقبوضہ کشمیر ، بیگناہ شہریوں کے قتل کے مجرموں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

بدھ 20 اپریل 2016 14:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی پوری کی تحصیل سونا واری کی عدالت نے صدر کوٹ قتل عام کے مجرموں کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔ عدالت نے قابض انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اشتہار کے ذر یعے مجرموں کو 30 روز کے اندر اندر عدالت میں پیش ہونے کی اطلاع دے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سونا واری کی عدالت نے مجرموں کے خلاف دائر درخواشت کی سماعت کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے ایک کثیر الاشاعت اخبار میں اشتہار شائع کرے اور مجرموں کو اس کی اشاعت کی تاریخ سے 30 روز کے اندر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کرے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کو مجرموں کی غیر منقولہ جائیدار بھی کرک کرنے کی ہدایت کی۔ یا درہے کہ بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم بدنام زمانہ سرکاری بند وق بردار تنظیم ” اخوان“ کے کارکنوں نے 5اکتوبر 1996کو ضلع بانڈی پورہ کے علاقے صدر کوٹ میں سات شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :