پی پی پی جیالے 30 اپریل کو بلاول بھٹو کے جلسے کی کامیابی کیلئے متحرک ہو جائیں، محمد یاسین

بدھ 20 اپریل 2016 14:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) آزادکشمیرکے سینئروزیر،سینئرنائب صدرپی پی پی چوہدری محمدیٰسین نے کہاہے کہ30اپریل کوشہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکی نشانی نوجوانوں کے قائد پاکستان کے مستقبل پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹوحریت پسندوں کی سرزمین سپورٹس سٹیڈیم کوٹلی میں اپنے پہلے تاریخ سازجلسہ عام سے خطاب کرینگے چیئرمین بلاول بھٹوکازندہ دلان کوٹلی کی عوام شانداراستقبال کریگی بلاول بھٹوکے جلسہ عام میں مزدور،کسان،طالب علم،وکلاء اورخواتین کثیرتعدادمیں شرکت کرینگی پی پی پی جیالے جلسہ کی کامیابی کے لیے متحرک ہوجائیں ڈورٹوڈوربلاول بھٹوکے کوٹلی میں منعقدہونے والے جلسہ کی مہم چلائیں کوٹلی کابلاول کاجلسہ ماضی کے تمام ریکارڈتوڑدیگابلاول بھٹوتاریخی خطاب فرمائینگے اورجلسہ کے بعدآزادکشمیرکے عوام دشمن قوتوں کاسیاسی جنازہ اٹھ جائے گاان خیالات کااظہارانہوں نے کوٹلی کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلاول بھٹونے مختصرعرصہ میں سیاست کے اندراپنانام پیداکرلیاہے آنے والے دنوں میں بلاول بھٹوکی قیادت میں پیپلزپارٹی بڑی قوت بن کرابھرے گی انہوں نے کہاکہ پی پی پی پی ،وائی او،پی ایس ایف، لیبرز،لائرز،خواتین ونگ کی عہدیداران جیالے وجیالیاں بلاول بھٹوکے کامیاب جلسہ کی کامیابی کے لیے سرتوڑکوشش کریں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکشمیرسے بے پناہ محبت کرتے ہیں انہوں نے کشمیرکی آزادی کے لیے اپنے نانابھٹوشہیداوراپنی والدہ بے نظیربھٹوشہیدکی طرح کشمیرکی آزادی کے لیے کھل کربات کی انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹوآزادکشمیرکے تمام اضلاع میں بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے ہمارے لیے یہ اعزازکی بات ہے کہ آزادکشمیرکے پہلے دورہ کے دوران انہوں نے کوٹلی کاانتخاب کیاانہوں نے کہاکہ تیس اپریل آزادکشمیرکی تاریخ کاسنہری دن ہوگاجس دن بلاول بھٹوکوٹلی کی سرزمین میں اترکرآزادی،جمہوریت ومساوات کے لیے نعرہ مستانہ بلندکرینگے بلاول بھٹوایک انقلابی،جمہوری، روشن خیال اورترقی پسندرہنماہیں انہوں نے کہاکہ آنے والاکل بلاول بھٹوکاہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے چیئرمین بھٹوشہیدسے لے کرمحترمہ بے نظیربھٹوشہیدآصف علی زرداری اوراب چیئرمین بلاول بھٹوتک ملک وجمہوریت کی خدمت کی پی پی پوری قوت کے ساتھ آزادکشمیرکے انتخابات میں حصہ لے گی اورمخالفین کوعبرتناک شکست سے دوچارکریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کی خدمت کی اورکرتے رہیں گے عوامی کی خدمت کرناہمارے خون میں منشورمیں شامل ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں محدودبجٹ کے اندرتعمیروترقی کاانقلاب برپاکیابھٹوشہیدبین الاقوامی سطح کی مسلمہ اسلامی قیادت تھیں جنہوں نے اسلامی بلاک کومتحدکیااسلامی ایٹم بم کی بنیادرکھی پیپلزپارٹی محکوم اورپسے ہوئے طبقات کی قوت ہے طلباء مزدور،کسان،ریڑھی بان پیپلزپارٹی کی پہچان ہیں بلاول بھٹوپی پی پی کوقومی سطح پرمنظم کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ شہیدرانی بے نظیربھٹونے بھی کشمیریوں کواوآئی سی کے اندرمبصرکی حیثیت دلوائی پارلیمنٹ کی قومی کشمیرکمیٹی بنائی جبکہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹونے متعدد بارجلسوں میں بھارت سے ساراکشمیرلینے کااعلان کرکے دہلی کے ایوانوں کوہلاکررکھ دیاانہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جہاں شہیدبے نظیربھٹوجیسی عظیم قیادت نے جان کانذرانہ پیش کیاوہاں پاک فوج کے آفیسران،پاک فوج کے جوانوں،پولیس،رینجرزکے جوانوں،عام شہریوں اورطلباء نے بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے یہ بات ثابت کردی کہ دہشت گردی کے آگے کوئی بھی نڈروغیورپاکستانی نہیں جھکے گااوراس ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ ہوکررہے گاپاک فوج پرفخرہے جس کے جوان نہ صرف جغرافیائی سرحدوں کادفاع کررہے ہیں بلکہ اندرون ملک میں بھی دہشت گردی جیسی لعنت پربھی ڈٹ کردلیری کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں پاکستان ہمیشہ قائم رہے گاکشمیربھی بھارت کے تسلط سے آزادہوکرپوری ریاست کاپاکستان کے ساتھ الحاق ہوگا سرحدی پٹی پربسنے والے کشمیری ہندوستانی فوج کادفاعی حصارہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے نامساعدحالات میں بھی آزادکشمیرکوتعمیروترقی کی راہ پرگامزن کیاہے آئندہ الیکشن میں پی پی پی کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن جیتے گی۔

متعلقہ عنوان :