کیڈ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1ارب 25کروڑ 26لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 20 اپریل 2016 13:46

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن (کیڈ ) کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1ارب 25کروڑ 26لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2ارب 21کروڑ 33لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پاک سیکرٹریٹ میں مسجد کی اپ گریڈیشن کے لئے 92لاکھ، اسلام آباد میں فیملی سوئٹس کی تعمیر کے لئے 30کروڑ، پمز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کے لئے 1کروڑ 51لاکھ، پمز میں کینسر سکریننگ سنٹر کے لئے 4کروڑ 43لاکھ، پمز میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 7کروڑ، ہوم اکنامکس کالج ایف الیون ون میں ترقیاتی کاموں کے لئے 14کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :