علامہ محمد اقبال کا78واں یوم وفات کل منایا جائے گا
بدھ 20 اپریل 2016 13:32
فیصل آباد۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء ) عظیم فلسفی شاعر ، مفکر پاکستان ، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا 78 واں یوم وفات کل 21اپریل جمعرات کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن ، مرکزیہ مجلس اقبال ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، تقریری مقابلوں ، سیمینارز، مذاکروں ، مباحثوں، مشاعروں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ نوجوان نسل کو مفکر پاکستان کے نظریات وافکار اور ان کی سوچ و فلسفہ سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی ڈاکومینٹریز بھی پیش کی جائیں گی۔
اس موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہو گی جبکہ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ،چیف سیکرٹری پنجاب اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران مزار اقبال پر حاضری دیں گے ، پھولوں کی چادر یں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کریں گے۔(جاری ہے)
اس موقع پر اقبال اکیڈمی اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے ادبی و ثقافتی کانفرنس کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ مذکورہ دن کی مناسبت سے تمام ٹی وی چینلز خصوصی پروگرامات نشر کریں گے جبکہ اخبارات بھی خصوصی ایڈیشنز شائع کریں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.