ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اب سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے‘سنگیتا

بدھ 20 اپریل 2016 13:29

ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اب سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اب سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ، ایک اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے وہ ہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو منفرد کہانی اور عمدہ پروڈکشن کی حامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد جو تبدیلی آئی ہے وہ بہت خوش آئند ہے جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ روایتی سوچ رکھنے والے نہیں بلکہ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ہدایتکارہ سنگیتا نے کہاکہ اب ہمیں ماضی کے بجائے مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا کیونکہ آنے والے دنوں میں وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو عام ڈگر سے ہٹ کر بنائی جائیں گی۔