بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہے‘ماورا حسین

بدھ 20 اپریل 2016 13:25

بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) اداکارہ ماورا حسین نے کہاہے کہ بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں اداکارائیں موجود ہیں اور ان میں سے ٹاپ ٹین اداکاراں کے مقابلے کے لئے کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ماورا حسین نے کہا کہ بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ، وہاں میں نے فلم کے دوران جتنا بھی کام کیا مجھے محبت اور دوستی کے ہی پیغامات ملے ہیں ۔ مستقبل میں بھی بالی ووڈ میں کام کرتی رہوں گی ۔ البتہ اگر کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو ضرور اس میں بھی کام کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :