جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر تیو سوانسیگر کو عدالت نے قطر کے خلاف بیان دینے کے الزام سے بری کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 13:19

جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر تیو سوانسیگر کو عدالت نے قطر کے ..

برلن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء) جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر تیو سوانسیگر کو عدالت نے قطر کے خلاف بیان دینے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔انھوں نے کہا تھا کہ قطر فٹ دنیائے بال کے لیے کینسر کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

سوانسیگر نے 2012 تک جرمنی کے فٹ بال ادارے کے سربراہ رہے، گذشتہ برس ایک پبلک براڈ کاسٹر ادارے Hessischer Rundfunk پر یہ بیان دیا تھا کہ 2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کو دینے کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

قطر کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ان کے اس بیان پر ایک مقدمہ دائر کیا تھا کہ یہ بیان ان کے ملک کی اجتماعی توہین ہے۔لیکن جرمنی کی ایک مقامی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ اگرچہ یہ بیان جارحانہ ہے لیکن جرمنی کے قانون کے مطابق سوانسیگر اپنے بیان کے الفاظ تبدیل کرنے یا اسے نہ دہرانے کے لیے پابند نہیں ہیں۔سوانسیگرکا موقف تھا کہ انھوں نے کبھی قطر کے لوگوں کی توہین نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :