رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ پانچ ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں،ترجمان وزارت مذہبی امور

بدھ 20 اپریل 2016 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ پانچ ہزاردرخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس میں سے پانچ ہزار درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں حج اسکیم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کثیر تعداد میں درخواستوں کی وصولی عوام کے سرکاری اسکیم پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گزار وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں، درخواست گزار بینک سے کمپیوٹرائزڈ گروپ نمبر ضرور حاصل کریں، کمپیوٹرائز گروپ نمبر حاصل نہ کرنے والوں کا نام قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کی نامزد کردہ آٹھ بنکوں میں حج درخواستو ں کی وصولی کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار اپنی درخواستیں وزارت مذہبی امور کی ویب سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

حج درخواستیں 26اپریل تک ملک بھر کی آٹھ قومی بنکوں میں وصولی کی جاتی رہیں گی۔حج درخواست گذار بنکوں سے کمیوٹرائزڈ رسید لازمی وصول کریں۔رسید کے بغیر درخواست قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہوگی۔حج درخواستوں پرقرعہ اندازی 29اپریل کوہوگی،امسال 86ہزار عازمین حج سرکاری سکیم کے تحت سعودی عرب جائینگے۔حج درخواستوں چار لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :