پیڈپارکنگ زون کو المجازہ3تک وسعت دے دیدی گئی ہے:شارجہ میونسپلٹی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 13:10

پیڈپارکنگ زون کو المجازہ3تک وسعت دے دیدی گئی ہے:شارجہ میونسپلٹی حکام

شارجہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء) شارجہ میونسپلٹی نے پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر پیڈپارکنگ زون کو المجازہ3تک وسعت دے دیدی ہے-پارکنک ٹکٹ مشینیں جوکہ پہلے ہی علاقے میں نصب کی جاچکی ہیں انہیں آج سے ایکٹیوکردیا گیا ہے-ڈائریکٹرپبلک پارکنگ ڈیپارٹمنٹ شارجہ میونسپلٹی عاطف الزورنوی نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کا اجراءعوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی طرف ایک اورقدم ہے -انہوں نے کہا کہ شارجہ میونسپلٹی رہائشیوں‘کاروبار اور سیروسیاحت کے لیے آنے والوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کررہی ہے-انہوں نے کہا کہ پیڈپارکنگ نظام سے ہمیں پارکنگ کے نظام کو بہتر‘منظم اور مربوط بنانے میں مددمل رہی ہیں ہے -انہوں نے بتایا کہ پارکنگ فیس کی ادائیگی کے نظام کو بھی انتہائی آسان اور سہل بنایا گیا ہے شہری اور رہائشی بڑے آسان طریقے سے اپنے موبائل فون کے ذریعے ماہانہ یا سالانہ پارکنگ فیس یکمشت اداکرسکتے ہیں جبکہ اس کے لیے پری پیڈکارڈ بھی متعارف کروائے گئے ہیں جنہیں صارفین ایک ایس ایم ایس پغام کے ذریعے کسی بھی وقت ری چارج کرسکتے ہیں اور گمشدگی کی صورت میں بلاک بھی کرواسکتے ہیں -

متعلقہ عنوان :