19ویں دوبئی گورنمنٹ ایکسی لینس پروگرام ایوارڈز2016 کی تقریب حاکم دوبئی شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے اعزازات تقسیم کیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 13:10

19ویں دوبئی گورنمنٹ ایکسی لینس پروگرام ایوارڈز2016 کی تقریب حاکم دوبئی ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء)دوبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے دوبئی ورلڈٹریڈسنٹرمیں منعقدہ تقریب کے دوران 19ویں دوبئی گورنمنٹ ایکسی لینس پروگرام ایوارڈز2016 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں اعزازات تقسیم کیئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد راشد المکتوم بھی موجود تھے -اس موقع پر اپنے خطاب میں شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے کہا کہ دوبئی کی حکومت شہریوں اور رہائشیوں کو بہترسے بہترسہولیات فراہم کرنے پر عمل پیرا ہے جس میں دوبئی حکومت کے تمام محکمے اپنا اپنا کرداربہترین طریقے سے اداکررہے ہیں-انہوں نے کہا کہ ہم دوبئی کو ایک مثالی مقام بنانے کے منصوبے پر عمل کررہے ہیں -انہوں نے کہا کہ جو محکمے ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں وہ دلبرداشتہ نہ ہوں بلکہ آج سے ہی اگلے سال کا ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے محنت شروع کردیں -انہوں نے کہا کہ دوبئی گورنمنٹ ایکسی لینس پروگرام کو جاری رکھا جائے گا -دوبئی الیکٹرک اور واٹراتھارٹی نے6ایوارڈ اپنے نام کیئے جبکہ دوبئی کسٹم ڈیپارنمنٹ5ایوارڈز حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہا-ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر محکموں میں دوبئی پولیس‘روڈ اینڈٹرانسپورٹ اتھارٹی شامل ہیں-

19ویں دوبئی گورنمنٹ ایکسی لینس پروگرام ایوارڈز2016 کی تقریب حاکم دوبئی ..