ورون دھون نئی فلم میں ایک بار پھر عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے

بدھ 20 اپریل 2016 13:07

ورون دھون نئی فلم میں ایک بار پھر عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی۔ 20 اپریل اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) بالی وڈ اداکارورون دھوون نے کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشنز کے ساتھ فلم ”دل والے “کے بعد ایک اور فلم کرنے کا اعلان کیا ہے،ورون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ دھرما کے ساتھ ایک اور فلم کرنے جا رہے ہیں جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وہ کرن کے ساتھ نئی فلم میں ایک بار پھر عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے ۔انھوں نے پہلے فلم”ہمٹی شرما کی دلہنیا“میں عالیہ کے ساتھ کام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :