دوبئی میں رہائشی عمارتوں کے کرایوں میں کمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 13:02

دوبئی میں رہائشی عمارتوں کے کرایوں میں کمی

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء) دوبئی میں ایک طرف رہائش گاہیںکرائے میں بے پناہ اضافوں کی وجہ سے مقامی شہریوں اور خصوصا تارکین وطن کی پہنچ سے دوہورہی ہیں وہیں تو وہیں حکومتی اقدامات کے تحت صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کیئے جارہے ہیں -سال2016کی پہلی سہہ ماہی میں دوبئی میں 2ہزار200نئی رہائشی عمارتوں کا اضافہ ہوا ہے-دوبئی لینڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئے اپارٹمنٹس کے مارکیٹ میں آنے سے کرایوں میں 3فیصد تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فارمولا کے تحت مجموعی طور پر انڈکس میں10فیصد تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ عمومی طور پر اپارٹمنٹس میں5فیصد جبکہ ولازمیں 10سے11فیصد کمی ہونے کا امکان ہے -اتھارٹی کا کہنا ہے 2200نئے گھروں کی تعمیر سے دوبئی میں ٹاﺅن ہاﺅسنگ کی تعداد4لاکھ58ہزار500تک پہنچ گئی ہے-

متعلقہ عنوان :