وزیراعظم کی وطن واپسی کے بارے میں ٹی وی چینلز پر جھوٹ بولنے والے کچھ شرم کریں، کرپشن کی روک تھام کا پائیدار حل جمہوریت کے تسلسل اور استحکام سے مشروط ہے، جمہوری نظام کو ناکام اور بدنام کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی، خواجہ سعد رفیق
بدھ 20 اپریل 2016 12:56
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بارے میں ٹی وی چینلز پر جھوٹ بولنے والے کچھ تو شرم کریں۔مسلم لیگ (ن) نے کرپشن سے لتھڑے ہوئے نظام کے باوجود شفاف حکمرانی کی بہترین مثال قائم کی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کا پائیدار حل جمہوریت کے تسلسل اور استحکام سے مشروط ہے۔
جمہوری نظام کو ناکام اور بدنام کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔بعض جماعتیں اور سیاستدان الزامات کی دھول اڑا کر اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔ سیاستدان بحث اور اختلاف کے لئے دھرنوں اور جلسوں کی بجائے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں۔ ریٹنگ فوبیا کا شکار بعض ٹی وی چینلز اور کچھ اینکرز صحافتی اخلاقیات کی تمام حدود پار کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
اُنھوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کی رائے کو فوقیت دی جائے گی۔
رکاوٹوں اور سازشوں کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان کو مسائل کے بھنور سے باہر نکالیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ مشرف دور کی حمایت میں عمران کا بیان اُن کے آمرانہ انداز فکر کا غماز ہے جبکہ اخلاقی گراوٹ کی دلدل میں گردن تک دھنسے ہوئے لوگ ہمیں اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.