اداکارہ پائل چوہدری کا سحر ٹوٹ گیا ، گلناز نے بازی جیت لی

بدھ 20 اپریل 2016 12:49

اداکارہ پائل چوہدری کا سحر ٹوٹ گیا ، گلناز نے بازی جیت لی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) اداکارہ پائل چوہدری کا سحر ٹوٹ گیا ، گلناز نے بازی جیت لی ۔ ذرائع کے مطابق الحمرا ہال llکلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں اسٹیج ڈرامہ ” چن سجناں “ پیش کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں اداکارہ گلناز کی پرفارمنس کو بے حد سراہا جا رہا ہے جبکہ پائل چوہدری کے ڈرامے میں دو گانے شامل ہیں مگر وہ اپنی پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔ گزشتہ شب بھی ڈرامے کے آخری گانے کی پرفارمنس کے دوران ڈرامہ بین پائل چوہدری کا گانا ادھورا چھوڑ کر ہال سے باہر نکل گئے جس پر اداکارہ پائل چوہدری نے آخری گانا کرنے سے بھی انکار کر دیا ۔