دبئی : رہائشی اپارٹمنٹس کے کرایوں میں‌ نمایاں کمی، 90 روز میں 2200 یونٹس ریلیز کر دئے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 12:41

دبئی : رہائشی اپارٹمنٹس کے کرایوں میں‌ نمایاں کمی، 90 روز میں 2200 یونٹس ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء):دبئی میں رہائشی اپارٹمنٹس کے کرایوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ 90 روز کے دوران 2200 یونٹس کو ریلیز بھی کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس کے پہلے چوتھائی حصے میں دبئی کے رہائشی مارکیٹ میں قریباً 2 ہزار 2 سو یونٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 2016ء کی رپورٹ کے مطابق رہائشی اپارٹمنٹس کے کرایوں میں سہ ماہی بہ ساماہی 3 فیصد جبکہ ولاز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جبکہ سال بہ سال کی بنیاد پر دونوں کرایوں میں 5 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ قیمت کی بنیاد پر رپورٹ میں بتایا گیا کہ رہائشی مارکیٹ نچلی سطح پر پہنچ رہی ہے جبکہ سال بہ سال ریڈن سیلز انڈیکس میں 10 فیصد کمی ہوئی۔ البتہ جنرل رینٹل انڈیکس میں بتدریج 5 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

کرایوں کی سالانہ قیمت کے مطابق 10 فیصد اپارٹمنٹس اور 11 فیصد ولاز کے لیے ریکارڈ کی گئی۔

رواں برس کی پہلی ساماہی میں 2 ہزار 2 سو نئے یونٹس (اپارٹمنٹس، ولاز،ٹاؤن ہاؤسز) کے بعد ہاؤسنگ یونٹس کی مجموعی تعداد 4 لاکھ، 58 ہزار 5 سو پر جا پہنچی ہے۔ جے ایل ایل مینا کے ریسرچ سربراہ کا کہنا ہے کہ بہت سے عناصر رہائشی مارکیٹ کو نچلی سطح پر لا رہے ہیں۔ ایک طرف ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت بھی متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے، جبکہ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی بھی رئیل اسٹیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔