بھارت محض فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پرقابض ہے ، سید علی گیلانی

بدھ 20 اپریل 2016 12:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی وزارت خارجہ ترجمان وکاس سروپ کے بیان کہ ” کشمیر بھارت کا ناقابل تسنیخ حصہ ہے“ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا کبھی حصہ تھا اور نہ ہو گا بلکہ یہ ملک محض اپنی طاقت کے بل بوتے اس ریاست پر قابض ہے اور اس قبضے کا کوئی آئینی یا اخلاقی جواز نہیں ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ قرار دادیں پاس کرنے سے آگے بڑھ کر کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کی عملی مدد کریں اور اپنے اثرورسوخ کو استعمال کرکے بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو واگزار کرائے ۔

پچھلی سات دہائیوں سے اٹوٹ انگ کی گردن کرتا چلا آ رہا ہے تاہم اس سے زمین ی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے تنازعہ کشمیر کی حیثیت اور ہئیت کو متاثر کیا جا سکا ہے اور نہ کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا جانا ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے حکمران طاقت کے نشے میں چور ہیں اور ان کے توسیع پسندانہ عزائم کی کوئی حد نہیں ہے وہ نہ صرف کشمیر پر اپنے فوجی قبضے کو جاری رکھنے پرمصر ہیں بلکہ وہ پورے جنوب ایشیائی خطے پر اپنی چودھراہٹ قائم کرانا چاہتے ہیں چیئرمین حریت نے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی ( راجوری ) میں پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر اپنی گہری تشویش اور فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے طالب علموں کی حفاظت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ جنونی فرقہ پرست عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات کو خراب کرنے کے درپے ہیں اور ہر وہ ممکن طریقے سے ریاست کے مسلمانوں کو تنگ اور ہراساں کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی نے ان اطلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے جن کے مطابق یونیورستی کے باہر سے فرقہ پرست غنڈوں نے آ کر طالب علموں کی مار پٹائی کی ہے انہوں نے کہا کہ جب سے آر ایس ایس کی ذیلی تنظییم بی جے پی کو ریاست میں نفوذ حاصل ہو گیا ہے وہ جموں خطے کو خاص طور سے اپنی سرگرمیوں کا اڈاہ بنا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :