سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 20 اپریل 2016 12:35

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) سوات میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی دو سو گیارہ کلومیٹرز کے قریب تھی۔

(جاری ہے)

زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :