سپریم کورٹ نے آف شور کمپنیوں کی تحقیقات بارے درخواست واپس کر دی

بدھ 20 اپریل 2016 12:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ بظاہر درخواست بے معنی ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست بظاہر بے معنی ہے۔ ایڈووکیٹ طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دینے کیلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :