کراچی سے اسلام آباد جانیوالا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا

بدھ 20 اپریل 2016 12:34

کراچی سے اسلام آباد جانیوالا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) کراچی سے اسلام آباد جانیوالا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا،پی کے 300 کو انجن میں معمولی خرابی کے باعث دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ، مسافر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

طیارے کے انجن میں دوران پرواز خرابی ہوئی جس کے بعد اسے واپس کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پی آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں معمولی خرابی ہے جس کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور جیسے ہی نقص دور ہوتا ہے مسافروں کو دوبارہ اسلام آباد کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔ تاہم پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کی روانگی کا حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :