پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد امیتابھ بچن کو حیرت انگیز بھارت مہم کا سفیر بنانیکا فیصلہ تعطل کا شکار ہو گیا

بدھ 20 اپریل 2016 12:20

پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد امیتابھ بچن کو حیرت انگیز بھارت مہم ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد امیتابھ بچن کو حیرت انگیز بھارت مہم کا سفیر بنانیکا فیصلہ تعطل کا شکار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو بھارتی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے انکریڈیبل انڈیا مہم کا سفیر بنانے کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ امیتابھ بچن کو سفیر بنایا جانا تھا ، تاہم پاناما کی وجہ سے امیتابھ بچن کو کلین چٹ نہیں دی گئی ۔واضح رہے کہ بالی وڈ میں امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے کا نام پاناما لیکس میں آیا ہے جنہوں نے ٹیکس سے بچنے کیلئے آف شور کمپنیاں بنائی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :