ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے سابق رہنما نے اسلام قبول کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 11:16

ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے سابق رہنما نے اسلام قبول کر لیا

مظفر نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء): ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سابق رہنما نے اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شیو سینا کے سابق رہنما اور ہندوتوا کے کٹر حامی سنیل جین نے ضلع مظفر نگر میں اسلام قبول کیا۔ سنیل جین مظفر نگر کے علاقہ کھٹولی کا رہائشی اور ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کا سابق ضلعی یونٹ کا صدر تھا۔

(جاری ہے)

سنیل کا کہنا ہے کہ میں نے سکون کی تلاش میں اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوز 18 میں سائع ہوئی رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے کے بعد سنیل جین نے اپنا نام تبدیل کر کےمحمدعبدالصمد رکھ لیا۔ سنیل نا تو ہندو دھرم سے متعلق زیادہ آگہی رکھتا تھا اور نہ ہی اسے اسلام سے متعلق کوئی علم حاصل ہے۔ تاہم اسلام قبول کرنے کے بعد عبد الصمد سے متعلق علاقہ مکینوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔