ایف آئی اے کی کارروائی، دو اسمگلرز گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 10:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء): راولپنڈی میں ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دو اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کو کمرشل مارکیٹ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار اسمگلرزسے جعلی مہریں، 13پاسپورٹ، سفری دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملزمان غیرقانونی طور پرلوگوں کو بیرون ملک بھجواتے تھے۔