پاکستان میں پہلی مرتبہ سوزوکی مہران کے مقابلے میں ہنڈا کی جانب کم قیمت گاڑی متعارف کروانے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 19 اپریل 2016 21:11

پاکستان میں پہلی مرتبہ سوزوکی مہران کے مقابلے میں ہنڈا کی جانب کم قیمت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل۔2016ء) پاکستان میں پہلی مرتبہ سوزوکی مہران کے مقابلے میں ہنڈا کی جانب کم قیمت گاڑی متعارف کروانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دہائیوں سے زائد کے دوران پاکستان میں کم قیمت چھوٹی گاڑیوں میں سوزوکی مہران کا کوئی خاص متبادل سامنے نہیں آیا۔ پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت کے معاملے میں سب سے مشہور کمپنیوں ہنڈا اور ٹویوٹا کی جانب سے بھی کبھی بھی سوزوکی مہران کا متبادل پیش کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

تاہم اب پاکستان میں نئی آٹو پالیسی آنے کے بعد سے سوزوکی مہران کا متبادل جلد سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہنڈا کی جاپانی گاڑی بریو کو ماہرین کی جانب سے سوزوکی مہران کا بہترین متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پانچ دروازوں والی اس ہیچ بیک کو پہلی بار تھائی لینڈ موٹر شو 2010 میں دکھایا گیا تھا۔ اسے سال 2011 میں بھارت اور تھائی لینڈ، 2012 میں جنوبی افریقہ اور 2013 میں انڈونیشیا و دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بھی متعارف کروایا گیا۔

انہی دونوں ایٹلس ہونڈا کی جانب سے بریو یا جاز میں سے کسی ایک ہیچ بیک کو پاکستان میں متعارف کروانے کی منصوبہ بندی سے متعلق خبریں گردش کرتی نظر آئیں تاہم یہ منصوبہ صرف خبروں تک ہی محدود رہا۔ بھارت میں اس گاڑی کی قیمت 4.38 لاکھ سے شروع ہوتی ہے جو پاکستانی روپے میں سوزوکی مہران کے مساوی یعنی 6.89 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :