ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے دس رکنی کمیٹی قائم کردی

منگل 19 اپریل 2016 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی سے ضلعی میونسپل کارپوریشنز میں منتقل ہونے والے محکمہ تعلیم، صحت اور لوکل ٹیکسز کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے کے ایم سی افسران اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے انتظامی افسران پر مشتمل ایک دس رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو ایک ہفتے کے اندر مکمل جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

کمیٹی کا کنوینر سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ جاوید رحیم کو بنایا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں ڈائریکٹر پے رول اصغر درانی، ڈائریکٹر ویلفیئر (انٹرنل آڈٹ) کے ایم سی عبدالجبار بھٹی، ڈائریکٹر (ایڈمن) بلدیہ وسطی کراچی شمعونہ صدف، ڈائریکٹر (ایڈمن) بلدیہ شرقی کراچی شمس الحسن، ڈائریکٹر (ایڈمن) بلدیہ ملیر کراچی شریف شیخ، ڈائریکٹر (ایڈمن) بلدیہ کورنگی کراچی خالد نفیس، ڈائریکٹر (ایڈمن) بلدیہ جنوبی کراچی بشیر احمد، ڈائریکٹر (ایڈمن) بلدیہ غربی کراچی جاوید قمر اور ڈائریکٹر (ایڈمن) ڈسٹرکٹ کونسل کراچی تنویر احمد شامل ہیں یہ کمیٹی بلدیہ عظمیٰ کراچی سے ضلعی بلدیات کو منتقل ہونے والے اصل ملازمین کی درست تعداد کا تعین کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ضلعی میونسپل کارپوریشنز کو ان محکموں کے منتقل ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں کے سلسلے میں جوبھی متعلقہ معاملات درپیش ہیں ان کی جانچ پڑتال کرے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی ایک ہفتے کے اندر (25/اپریل تک) اپنی تجاویز پر مبنی رپورٹ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :