پشاور،23اپریل کو جلسہ عشق مصطفی ﷺ کے لیے پی کے ون میں تیاریاں زور وشور سے جاری

منگل 19 اپریل 2016 20:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور صدیق الرحمن پراچہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ضلع پشاو رکے زیر اہتمام 23اپریل کو ہونے والے جلسہ عشق مصطفی ﷺ کے لیے پی کے ون میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔

اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ حافظ حمید اللہ نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ اجلاس میں صدر جے آئی یوتھ ٹاؤن ون نورغلام ، صدر ٹاؤن تھری فاروق خان خلیل ، سبزعلی خان ، سلمان قدیر اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صدیق الرحمن پراچہ نے کہاکہ جماعت اسلامی ایک صاف ستھری ، مذہبی وسیاسی جماعت ہے اور کرپشن سے پاک ذمہ داران رکھتی ہیں اور اس ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پورے ملک میں کرپشن سے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لیے جو مہم شروع کی ہے اُس میں پشاور کے عوام اور خصوصاًتاجران اُن کاساتھ دے کر حب الوطنی کا ثبوت پیش کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کسی وزیر پر کسی بھی قسم کا کوئی کرپشن کا الزام نہیں ایم ڈی خیبر بینک اور بیورکریسی کی ایک چال ہے جو جماعت اسلامی کی وزیر خزانہ پر جھوٹے الزامات لگا کر بذدلی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور جماعت اسلامی اس کے خلاف عدالت بھی جائے گی اور ہتک عزت کا دعوہ بھی کریگی اگر ہمارے وزراء پر معمولی سہ بھی کرپشن ثابت ہوا تو ہم مستعفی ہونے کے لیے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :