فعال مخلص،نظریاتی،متحرک اور پارٹی کے وفادار کارکنوں کو آگے لاکر پارٹی کو مظبوط کیا جائیگا،رحیم داد خان
کمیٹی ضلعی قیادت کے لئے تمام کارکنوں عہدیداروں کے باہمی مشاورت سے نام فائنل کرکے چیئرمین کو پیش کی جائیگی
منگل 19 اپریل 2016 20:20
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء)پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے ممبر و سابقہ صوبائی صدر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ کمیٹی غیرفعال عہدیداروں کے بجائے پارٹی کے مخلص جیالوں کو آگے لاکر تمام دیرینہ کارکنوں سے رابطے کر کے عہدیداروں کا چناوں کیا جائے گا پارٹی قیادت کی جانب سے چاروں صوبائی تنظمیں تحلیل کرکے نئی تنظیم سازی کا فیصلہ احسن اقدام ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کو صوبے میں مزید فعال مقبول اور منظم بنانے کے لئے کمیٹی اپنی زمہ داری نیک نیتی خوش اصلوبی اور باہمی مشاورت سے سرانجام دے گی اس سلسلے میں کمیٹی صوبے کے تمام اضلاع کے تفصیلی دورے کئے جائینگے جہاں پر پارٹی کے وفادار فعال ،نظریاتی،متحرک اور پارٹی کے مخلص کارکنوں کو آگے لاکر پارٹی کو مظبوط کیا جائیگا کمیٹی ضلعی قیادت کے لئے تمام کارکنوں عہدیداروں کے باہمی مشاورت سے نام فائنل کر کے چیئرمین بلاول بھٹو کو پیش کی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ایک بڑی اور منظم سیاسی قوت بن کر اْبھرے گی شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں جیالوں کو متحد کر کے پارٹی میں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ شہید بھٹو نے ملک کے پسے ہوئے طبقات اورغریبوں کے لئے جس مشن کا اغاز کیا تھا اسی مشن کو آگے بڑھا یا جاسکے کارکن متحد ہوکر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے عظیم فرزند بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مظبوط کریں بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو اور شہید بی بی کے ویثرن کے عین مطابق ملک میں جمہوریت کی بقاء اور استحکام پاکستان کے لئے لازوال جدوجہد کر رہے ہے
مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.