شعبہ کامرس یونیورسٹی آف تربت کے زیر اہتمام دو روزہ تخلیقی کاروباری منصوبوں کا مقابلہ کل سے یو شروع ہوگا

منگل 19 اپریل 2016 20:07

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) شعبہ کامرس یونیورسٹی آف تربت کے زیر اہتمام دو روزہ تخلیقی کاروباری منصوبوں کا مقابلہ کیچ انٹرپری نیورل چیلنج KEC-2016 کل جمعرات سے یونیورسٹی پبلک لائبریری میں شروع ہوگا۔ جس کا افتتاح تربت یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ کریں گے۔ مکران ڈویژن کی تاریخ پہلی بار منعقد ہونے والی اس میگا ایونٹ میں بلوچستان کی تمام یونیورسٹیوں سمیت کاروباری کمپنیاں اور بینکوں کے نمائیدہ ٹیم شرکت کررہے ہیں۔

اس میں شرکت کرنے کے لئے بلوچستان بھر سے مہمانوں کا آمد شروع ہوگیا ہے۔ اس میگا ایونٹ کا بنیادی مقصدبلوچستان کے مختلف یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم اور فارغ التحصیل طالب علموں کو نجی کاروباری منصوبہ پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ خود کا کاروبار شروع کرنے کے لئے انکو آگاہی ،ر ہنمائی اور معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ برسوں نوکریاں تلاش کرنے کے بجائے نوکریاں فراہم کرنے والے بن کر معیشت کو سہارا دے سکیں اور اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

ایکسیلنس، انوویژن اور ٹریڈیشن کے اعلیٰ فلسفے کے پیش نظر تربت یونیورسٹی ذاتی کاروباری منصوبوں کا پہلا مقابلہ منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں شرکاء اپنی تخلیقی بزنس آئیڈیاز لا کر بلوچستان میں ذاتی کاروبار شروع کر نے کی اہمیت کو اجاگر کرنے اورنئے بزنس رجحانات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکیں گے۔اس بزنس مقابلے میں مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں جن میں لانچ پیڈ، پروموشن پلگ،سکریپ پلاٹ اور تعلیم، صحت،کھیل،تفریح، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کامرس،ماحولیات، توانائی، کیمیکل اینڈمیکینیکل انجئیرنگ اور میڈیا اینڈکمیونیکیشن سمیت لائیوسٹاک،ڈیری فارمنگ، ذراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبہ میں مارکیٹنگ کے نئے رجحانات پر مبنی بزنس پلان قابل ذکر ہیں۔

اس میگا ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے ٹیموں کے درمیان سرٹیفیکیٹ اور نقدانعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :