کوئٹہ، سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان کا سبی روڈ اوراندروانی شہر ٹرانسپورٹ کی حالت زار، کرایوں ،آورلوڈنگ اور گاڑیوں کی کنڈیشن کا معائنہ

منگل 19 اپریل 2016 20:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان عبدالخالق مندوخیل اور فوکل پرسن حاجی جان محمد محمد حسنی صوبے میں ٹرانسپورٹ کی صورتحال ، ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں سبی روڈ اوراندروانی شہر ٹرانسپورٹ کی حالت زار، کرایوں ،آورلوڈنگ اور گاڑیوں کی کنڈیشن کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سبی ڈویژن عبدالرحیم خٹک ، ایس ایس پی ٹریفک سبی حسن خان موسی خیل اور دیگر ضلعی آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔معائنہ کے دوران انہوں نے آورلوڈنگ ،چھتوں پر مسافروں پربیٹھنے ،زائد کرایہ لینے اور خراب کنڈیشن والی مسافروں گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12گاڑیوں کو جرمانے ،10گاڑیوں کے ڈراہوروں سے کرایہ واپسی اور 26گاڑیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں صوبے کے تمام ڈویژن ہیڈکوارٹرز میں کرایوں کی جانچ پٹرتال کے نظام کو مزید سخت اور تیز کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کوسہولیات کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ سے جڑے مسائل کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر صوبے کے مختلف اضلاع میں ٹرانسپورٹ کا معائنہ کررہے ہیں ۔تاکہ عوام کو ٹررانسپورٹ سے جڑے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے کہ کہا کہ ماضی کی نسبت صوبے میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر ہوئی ہے جبکہ مسافروں کی سہولیات اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل ترحیجی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔بعدازاں سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان عبدالخالق مندوخیل اورفوکل پرسن حاجی جان محمد محمد حسنی نے کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ سے ملاقات کی اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اٹھایا جانے والے اقدامات کے بارے میں تفیلاََ اگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :