فیصل آباد،شادی کی تقریب سے واپسی پر ڈاکوؤں نے 2 خواتین سے زیورات اور نقدی چھین لی

منگل 19 اپریل 2016 20:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ میں دو مسلح ڈاکوؤں دن دیہاڑ ے روڈ پر ایک شادی کی تقریب سے واپس آتی ہوئی دو خواتین سے زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ‘جبکہ سدھو پورہ میں چور گھر کے باہر سے موٹر سائیکل لے اڑے ‘ آن لائن کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ چناب شوگر ملز کے قریب دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ہنڈا 125پر آئے اور انہوں نے تاندلیانوالہ کے رہائشی فخر اور اس کے ساتھ دو خواتین سے اسلحہ کے زور پر نقدی ‘طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون چھین لئے اور فرار ہوگئے ‘مذکورہ فیملی شادی کے پروگرام سے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں کے ہتھے چڑ ھ گئے جبکہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سدھو پورہ کے رہائشی امجد کی موٹر سائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کرکے لے گئے امجد اپنی موٹر سائیکل نمبری ایف ڈی ایف 7951گھر کے باہر کھڑی کرکے اند ر گیا تھوڑی دیر بعد واپس آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :