کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے صدر کی ڈائریکٹر لیبر رجسٹراڈ ٹریڈ یونیز سعید احمد سرپرہ سے ملاقات

منگل 19 اپریل 2016 20:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے صدر صفدر کرد ، جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ،کے قیادت میں وفد نے لیبر ڈائریکٹریٹ میں ڈائریکٹر لیبر رجسٹراڈ ٹریڈ یونیز سعید احمد سرپرہ سے ملا قات کی وفد میں کیسکو لیبر یونین کے چیف آرکنائزرسخی سلطان ، چےئرمین چوہد ری ارشاد ،غلام حیدر مینگل ، عزیز احمد سارنگزئی، حاجی عبدالسلام ، آصف شاہوانی ، حاجی عبدالمجید، جبکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے ڈائریکٹر لیبر / رجسٹراڈ ٹریڈ یونیزکی کی معاونت ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران اختر محمد ناصر ، ظہور بلوچ ، جمیل احمد بازئی اور بہادر خان نے کی میٹنگ میں کیسکو لیبر یو نین کے قیادت نے کیسکو کمپنی میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا ریفرنڈم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور کیسکو لیبر یونین کے نمائندہ وفد نے مختلف عدالتی فیصلوں سے رجسٹرار ٹریڈیونینز کو آگاہ کیا جس میں واپڈا کے تحلیل ہونے ، بجلی کی تقیسم کار کمپنیوں کی کمپنز ایکٹ 1984 کے تحت رجسٹریشن ، کیسکو کمپنی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت چلانا وغیرہ جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

وفد نے اکہا کہ ریفرنڈم کا میعادمئی میں پوری ہو چکی ہے ہمارہ مطالبہ ہے کہ لیبر قوانین کے مطابق پوری طور پر ریفر نڈم کریا جائے جس پر ڈائریکٹر لیبر / رجسٹراڈ ٹریڈ یونیز بلوچستان سعید احمد سرپرہ نے وفد کو یقین دلایا کہ قانون کے مطابق تمام فیصلے کیے جائینگے۔اور جلد ازجلد کیسکو کمپنی میں ریفرنڈ م کا انعقاد کیا جائے گاکیسکو لیبر یونین نے ڈائیریکٹر لیبر / رجسٹراڈ ٹریڈ یونیز اور اس کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ڈائریکٹوریٹ نے ہمیشہ مزدور مسائل کے حل کے لیے بھر پور کوشش کی ہے اور تمام فیصلے میرٹ پر کئے جاتے ہے اس لیے بلوچستان کے محنت کشوں میں آج لیبر ڈائریکٹوریٹ کے تمام اسٹاف کو قدر کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :