Live Updates

حکومت کا عمران خان کی مبینہ آف شور کمپنیوں، مالی بے ضابطگیوں پر قانونی کارروائی کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 19 اپریل 2016 19:48

حکومت کا عمران خان کی مبینہ آف شور کمپنیوں، مالی بے ضابطگیوں پر قانونی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء) حکومت نے عمران خان کی مبینہ آف شور کمپنیوں، مالی بے ضابطگیوں پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کے خاندان کا نام سامنے آنے کے بعد سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے حکومت کو مسلسل شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اس معاملے کی شفاف تحقیقات نہ ہونے کی صورت میں حکومت کیخلاف بڑے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

اس تمام صورتحال میں حکومت شدید دباو کا شکار ہو چکی ہے۔ حکومت نے اس تمام صورتحال میں عمران خان کیخلاف جوابی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے عمران خان کی مبینہ آف شور کمپنیوں، مالی بے ضابطگیوں پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس پر بھی قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات