فیصل آباد ٗبھکر کے رہائشی مردہ خور دونوں بھائیوں نے جیل میں اپنے ہی بال نوچ لئے ٗ ہسپتال منتقل

منگل 19 اپریل 2016 19:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) بھکر کے رہائشی مردہ خور دونوں بھائیوں نے جیل میں اپنے ہی بال نوچ لئیجس کے بعد انہیں علاج کے لئے فیصل آباد کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق قبروں سے مردے نکال کر کھانے والے دونوں بھائی جیل میں اپنے ہی بال اکھاڑ کرکھانے لگ گئے تھے جس پر جیل انتظامیہ نے پہلے انہیں میانوالی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر لیاقت سے ان کا علاج کرایا مگر انہوں نے فیصل آباد کے قیدی وارڈ میں ریفرکردیا جہاں ماہرنفسیات ڈاکٹرز دونوں بھائیوں کا علاج کررہے ہیں، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مردہ خور بھائیوں کی فیملی کو بلایا ہے تاکہ مریضوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جاسکے۔

واضح رہے کہ مردہ خور بھائیوں کا انکشاف اس وقت ہوا تھا جب 2011 میں ان کے گاؤں میں جب ایک نوجوان لڑکی کو دفنایا گیا تاہم اگلے ہی روز اس کی لاش غائب تھی، جس کا پتہ چلنے کے بعد گاؤں کے لوگ پولیس کے ساتھ ان کے گھر پہنچے تو دل دہلا دینے والا منظر دیکھنے میں آیا۔ دونوں بھائیوں کے گھر سے مردوں کو کاٹنے والا ہتھیار اور نوجوان لڑکی کی لاش کے علاوہ انسانی گوشت اور ہڈیاں بھی ملیں جبکہ ان کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی جب وہ انسانی جسم کو پکاکر کھانے والے تھے۔

متعلقہ عنوان :