لوئر دیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی ہے ٗ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی ٗ محکمہ موسمیات

منگل 19 اپریل 2016 19:45

دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء)لوئر دیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لوئر دیر اور گردونواح میں دوپہر ڈھائی بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔