یرغمالوں کو رہا کر کے ہتھیار ڈال دیں ٗ سکیورٹی فورسز نے کچا جمال کے علاقے میں پمفلٹ پھینکے

منگل 19 اپریل 2016 19:45

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) سکیورٹی فورسز کی جانب سے کچا جمال کے علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پمفلٹ پھینکے گئے جس میں چھوٹو گینگ سے یرغمالیوں کو رہا کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا کہاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچے میں چھوٹو گینگ کے خلاف فورسز کا بڑا آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا کچا جمال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پمفلٹ پھینکے گئے جس میں چھوٹو گینگ کو یرغمالی رہا کرنے اور ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا ہے۔

سیکورٹی فورسز کی ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے فورسز کی کچا جمال میں کارروائی شروع ہوتے ہی ڈاکو پسپا ہونے لگے۔ سیکورٹی فورسز نے کچا جمال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پمفلٹ پھینکے جس میں چھوٹو گینگ کو وارننگ دی گئی کہ یرغمالیوں کو رہا کرکے ہتھیار ڈال دو۔