باجوڑ ایجنسی ٗ مقامی شخص کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان جماعت الحرار نے مذکورہ شخص کی قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

منگل 19 اپریل 2016 19:42

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں مقامی شخص کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امیر نامی مقامی باشندے منگل کی صبح خار تحصیل کے علاقے پھاٹک میں گھر کیسامنے کھڑے تھے کہ مسلح افراد کی طرف سے ان پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقعے ہی پر جاں بحق ہو گئے۔ادھر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان جماعت الحرار نے مذکورہ شخص کی قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔