جہلم ٗ دیور نے گھر میں گھس کر اپنی بیٹی، بھابھی ، بھتیجی اور پڑوسی مرد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

منگل 19 اپریل 2016 19:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) جہلم کے نواحی علاقے ڈھوک اعوان میں دیور نے گھر میں گھس کر اپنی بیٹی، بھابھی ، بھتیجی اور پڑوسی مرد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھوک اعوان میں دوسرے شہر میں کام کرنے والا شخص اپنے گھر آیا تو اسے اپنے پڑوسی کا گھر پر آنا مناسب نہ لگا اور اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی بیٹی، بھابھی ، بھتیجی اور پڑوسی کامران موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلعی ہسپتال جہلم منتقل کردی ہیں ۔ پولیس نے کہاکہ چاروں افراد کو تیس بور کے پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :