پاکستان میں ایک وٹامن پالیسی جلد متعارف کروا رہے ہیں ٗسائرہ افضل تارڑ

گذشتہ برس ہم نے نو ادویات ساز کمپنیوں کو سیل کر دیا ٗچھ کمپنیوں کو واننگ دی گئی ٗسینٹ میں وقفہ سوالات

منگل 19 اپریل 2016 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء ) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے سینیٹ کو بتایا کہ ہم پاکستان میں ایک وٹامن پالیسی جلد متعارف کروا رہے ہیں -گذشتہ برس ہم نے نو ادویات ساز کمپنیوں کو سیل کر دیاجبکہ چھ کمپنیوں کو واننگ دی گئی اور دوبارہ معائنہ کے بعد کھولنے کی اجازت دی گئی پاکستان میں کئی فارما سیوٹیکل کمپنیاں بہت سستی ادویات دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ پاکستان میں کئی کمپنیاں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سستی ادویات دے رہی ہے۔ پاکستان میں کئی فارما سیوٹیکل کمپنیاں بین الاقوامی معیار کی ہیں۔ پاکستان میں کئی کمپنیاں بہت سستی ادویات دے رہی ہیں۔سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ ہم نے اس قانون کے تحت مارکیٹ سے کچھ آئٹم کے سیمپلز اٹھائے اور ٹیسٹ کروائے تو یہ آئٹمز درست پائے گئے، ان میں کوئی نقصان دہ اشیاء نہیں تھیں۔ ڈریپ قانون 2012ء کے اجراء سے قبل متبادل ادویات کا شعبہ غیر منضبط تھا۔

متعلقہ عنوان :