لاہور سے اسلام آباد آنے والوں کیلئے الگ اور پشاور جانے والوں کیلئے الگ ٹول پلازہ ہوگا، شیخ آفتاب احمد

منگل 19 اپریل 2016 18:57

لاہور سے اسلام آباد آنے والوں کیلئے الگ اور پشاور جانے والوں کیلئے ..

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) سینیٹر محسن عزیز کے سوال پر وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ایم ون اور ایم ٹو موٹر وے پر موجود ٹول پلازہ ختم کیا جا رہا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد آنے والوں کیلئے الگ اور پشاور جانے والوں کیلئے الگ ٹول پلازہ ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران میر کبیر شاہی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لاہور تا اسلام آباد ایف ڈبلیو او کے ساتھ 20 سال کا معاہدہ ہے۔

وہ تمام امور کے ذمہ دار ہیں۔ موٹر وے پر سہولیات میں بھی اضافہ کریں گے۔ ایم ون اور ایم ٹو موٹر وے پر موجود ٹول پلازہ ختم کیا جا رہا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد آنے والوں کیلئے الگ اور پشاور جانے والوں کیلئے الگ ٹول پلازہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :