صدقہ کے نام پر چیل کا گوشت فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری‘مزید6گرفتار

منگل 19 اپریل 2016 18:44

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرتمام ٹا ؤنز انتظامیہ کی ٹیمیں شہر میں چیل کا گوشت فروخت کر نے والوں کے خلاف کریک ڈا ؤن کر رہی ہیں، اے سی (سٹی)عاصم سلیم کی سربراہی میں داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے ٹا ؤن کے مختلف مقامات پر کا رروائی کر تے ہوئے چیل کاگوشت"صدقہ" کے نام پر فروخت کر نے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ،کارروائی کے دوران چیل کا گوشت فروخت کر نے والے 6افراد کو گرفتار کروا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :