ڈی سی او لاہور کا شہر کے گندم خریداری مراکز کا دورہ‘ انتظامات کا جائزہ لیا

4خریداری مراکز سے32ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف رکھا گیا ہے،محمد عثمان

منگل 19 اپریل 2016 18:44

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر کے گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا اور بر کی و رکھ چھبیل میں گندم خریداری مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیا، اے سی( کینٹ ) سارہ حیات اور اے سی( شالیمار )ارشد بھٹی بھی ڈی سی او کے ہمراہ تھے، اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا شہر میں 4 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر 32ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف رکھا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ پہلے 5دن چھوٹے کسانوں کو ترجیح دی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ گندم کی شفاف طریقے سے خریداری اور باردانہ کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ گندم خریداری سنٹرز پر آنیوالے کسانوں کے لئے پانی، ٹینٹ، بیٹھنے کاا نتظام، پنکھے اور واش روم جیسے انتظامات بھی کئے گئے ہیں،علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مناواں میں نئے تعمیر ہونے والے ہسپتال کا بھی دورہ کیا،انہوں نے وہا ں پر تعمیری عمل کا جا ئزہ لیا اور تعمیر میں استعمال ہو نے والے میٹریل کو بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :