ورکنگ گروپس کی رپورٹ کے بعد این ایف سی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا ایوان بالا میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب

منگل 19 اپریل 2016 18:25

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ ورکنگ گروپس کی رپورٹ کے بعد این ایف سی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس صرف چند روز کی تاخیر سے ہوا تھا، اس میں چار ورکنگ گروپس بنائے گئے تھے جن میں صوبوں کے نمائندے موجود ہیں۔ ورکنگ گروپوں کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد این ایف سی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ قبل ازیں سلیم مانڈوی والا نے این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کے لئے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس نہ بلانے کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لئے توجہ مبذول نوٹس پر بات کی۔

متعلقہ عنوان :