ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کاشتکار کا جواں سالہ بیٹا زخمی

منگل 19 اپریل 2016 18:05

عارفوالا۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء ) ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کاشتکار کا جواں سالہ بیٹا زخمی حالت تشویشناک ہسپتال داخل تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں207/EB کے رہائشی و کاشتکارمیاں عبدالغفورآرائیں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھرمیں موجودتھا کہ پانچ ڈاکوؤں نے زبردستی گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنالیا حفیظ الرحمان نے ایک ڈاکوکو پکڑلیا مزاحمت پرساتھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے حفیظ الرحمان شدیدزخمی ہوگیا اہل دیہہ کے اکٹھے ہونے سے ڈاکوفرار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :