بھارتی وزیراعظم مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ،کٹرا میں ہسپتال کا افتتاح کیا،سیکورٹی کے سخت انتظامات

ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کشمیر کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں گئے ،ان ماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اپنی بیٹیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی ،جموں وکشمیر میں ایک منی بھارت ہے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب

منگل 19 اپریل 2016 17:30

جموں/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2016ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انھوں نے ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں جدید سہولیات سے آراستہ230 بستروں والے ہسپتال کا افتتاح اورشری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب کیا،اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نیمقبوضہ کشمیر کا ایک روزہ دورہ کیا۔مودی ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا پہنچے جہاں انھوں نے ریال گاں میں ویشنو دیوی تیرتھ استھل بورڈ کی جانب سے 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرجدید سہولیات سے آراستہ230 بستروں والے ہسپتال کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ، گورنر این این ووہرا، وزیر اعلی محبوبہ مفتی، نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ، ریاسی سے رکن اسمبلی و وزیر خزانہ اور وزیر مملکت اجے نندا، ہاسپیٹل کی آپریٹر کمپنی نارائن ہردیالی پرائیویٹ لمیٹڈ کے صدر ڈاکٹر دیوی پرساد شیٹی اور ریاستی حکومت کے کئی وزرا اور ممبر ان سمبلی اور بورڈ کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں نریندر مودی نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب بھی کیا۔نریندر مودی نے کہاکہ جموں وکشمیر کی حکومت اور مرکز مل کر کشمیر کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں گئے ۔انھوں نے کاکہ میں ان ماؤن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اپنی بیٹیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی،میں چاہتاہوں کہ علاقے کی تمام لڑکیاں تعلیم حاصل کریں۔مودی نے یونیورسٹی کے طلباء کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں ایک منی بھارت ہے ۔21ویں صدی انکی ہے جو علم کی طاقت رکھتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔